ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اتراکھنڈ میں گٹکھا، پان مسالہ پرپابندی نافذ

اتراکھنڈ میں گٹکھا، پان مسالہ پرپابندی نافذ

Sat, 19 Oct 2019 17:29:31    S.O. News Service

دہرادون19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ حکومت نے گٹکھاجیسی اشیا اور تمباکو اور نکوٹین کی زیادہ مقدار والے پان مسالہ کی پیداوارکے سٹوریج، تقسیم اورفروخت پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ہے۔ نتیش کمار جھا نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا۔یہ فیصلہ تمباکو اور نکوٹین مشتمل گٹکھا اور پان مسالہ جیسے چیزوں کے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔آرڈر میں پابندی کی وجوہات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ فوڈسیکوریٹی اتھارٹی انسانی استعمال کی کسی بھی مصنوعات میں تمباکواورنکوٹین کے استعمال پرپابندی لگاتاہے اور یہ پتہ چلا ہے کہ گٹکھا، پان مسالہ اور مختلف ناموں کے تحت بیچی جارہی دیگر کئی مصنوعات میں ان کی مقدار بہت زیادہ ہے۔


Share: